رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات نے  تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے، رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 25 ارب 79 کروڑ ڈالر تجارتی خسارہ رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 43 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا۔جولائی سے مئی برآمدات 25 ارب 36 کروڑ ڈالر اور درآمدات 51 ارب ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 12.14 فیصد کم ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی 2023 کے دوران بھی برآمدات مئی 2022 کی نسبت 16.17 فیصد کم ہوئیں ہیں۔ گزشتہ ماہ کےدوران برآمدات 2 ارب 18 کروڑ ڈالر اور درآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں۔رواں مالی سال 32 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیا، 11 ماہ میں برآمدات ہدف کے برعکس 25 ارب 36 کروڑ ڈالر رہیں۔

آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے بھی 30 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس

Back to top button