سی پیک پر ابتک 26 ارب ڈالر خرچ کر چکے: چینی قونصل جنرل

لاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مسٹر کائو کے نے کہا ہے کہ پاک چین سوتی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر اب تک 26 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔
پاکستان کی ترقی میں چین اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ہماری آہنی دوستی ہے۔ چین پاکستان کو علاقائی سفارتکاری میں سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ چین اور پاکستان سی پیک منصوبے کی تعمیر کے لئے دوستی، تعاون، اسٹرٹیجک ہم آہنگی اور گہرے مضبوط تعلقات کا پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں چین کی آزادی کی 74ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔
قائمقام چینی قونصل جنرل مسٹر کے کائو نے کہا کہ 2023کے پہلے چھ ماہ کے دوران چین کی معاشی گروتھ 5.5فیصد رہی جو کہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے اوپر ہے، چین نے اپنی ترقی کی بنیاد پر
میاں صاحب کی نئی لڑائی کی تیاریاں
دنیا کو ترقی کے نئے مواقع دیئے۔