کپاس اور دھان کی فصل پر سفید مکھی، سنڈی کے حملے

راجن پور میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ شدت اختیار کرگیا۔ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ کاشت کرنے والے ضلع کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں، کپاس کی پیداوار کم ہونے سے کسانوں کا بہت نقصان ہورہا ہے۔

راجن پور ضلع میں 3 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے، جب فصل تیار ہوئی تو کپاس پر سفید مکھی نے حملہ کردیا جس سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان ہوا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نوید عصمت کوہلو کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملے سے بچانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے مفت ڈرون اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپرے کیا جارہا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے اب اسپرے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، سفید مکھی سے کپاس تباہ ہوگئی ہے، فی ایکڑ میں جو کپاس کی اوسط آ رہی ہے کسان کے خرچے سے بہت کم ہے۔

مایوس کاشتکاروں نے شکوہ کیا کہ وہ ملکی معیشت میں ایک خاص حصہ ڈالتے ہیں، اگر حکومت پہلے کپاس کی فصل کو پچانے کے لیے اقدامات اٹھا

شادی کے ایک ماہ بعد ہی تنزیلہ سے طلاق کا سوال کیوں ہونے لگا؟

لیتی تو آج کپاس کی فصل کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی۔

Related Articles

Back to top button