لاہور ہائیکورٹ میں4 ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئےنام طلب

جوڈیشل کمیشن نےلاہور ہائی کورٹ میں4 ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئےنام طلب کرلیے۔

جوڈیشل کمیشن نے4 ایڈیشنل ججزکی تقرریوں کیلئے13 فروری تک نام طلب کیے ہیں۔ایڈیشنل ججز کے لیے نام جوڈیشل کمیشن کے6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں طلب کیےگئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نےلاہور ہائی کورٹ میں4ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں کے لیے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ لاہورہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز  ضلعی عدالتوں سے لیے جائیں گے۔

Back to top button