انگلینڈ ون ڈے ،ٹی20 ٹیموں کے کپتان ایون مورگن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کے کپتان ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
عاملی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایون موگن کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی، مورگن کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فارم میں نہ ہونے اور انجریز کے باعث کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم نے ایون مورگن کی قیادت میں 2019 میں پہلی بار آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔مورگن 2010 میں کیریبیئن میں منعقد ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ایون مورگن انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے
قومی اسمبلی کے بعدپنجاب اسمبلی بھی توڑے جانے کا امکان
کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے ایک روزہ ٹیم کے کپتان کے طور پر اپنے سات سالہ دور میں انگلش ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ رینکنگ میں اول نمبر تک لے کر گئے۔
مورگن کو 2015 کےورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کی کپتانی دی گئی۔ انہوں نے 126 ایک روزہ اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی۔
یاد رہے ایون مورگن نے 2006 میں کرکٹ کیریئر کا آغاز آئرلینڈ کی ٹیم سے کیا تھا۔
