گجرات میں رانا ثنااللہ پرججز کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف ججز کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹریٹ فیز 2 میں دفعہ 154 کے تحت رانا ثنا اللہ کے خلاف درج کیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ شہری شہکاز اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 16 اپریل اور 29 جنوری کو پاکستان کی عدلیہ کو کو آئینی کام سے روکنے کے لیے انہیں گھیراؤ کی دھمکی دی جبکہ ملازمین کو دھمکاتے ہوئے بچوں کو قتل کی دھمکی بھی دی۔
درج مقدمہ کے مطابق رانا ثنا اللہ کی دھمکی کا مقصد پاکستان کی عدلیہ، چیف سیکریٹری، کمشنر اور دیگر سرکاری ملازمین سمیت عوام کو دہشت زدہ کرنا تھا۔
رانا ثنا اللہ، فضل الرحمن، مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج
اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک بیان میں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نےکہا ہےکہ رانا ثنا اللہ آپ ہمارے وزیراعظم عمران خان کےخلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو، آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا ہے،گرفتاری عنقریب ہے۔
مونس الٰہی نے راناثناللہ کے خلاف درج ایف آئی آر بھی ٹوئٹر پر شیئرکی ہے۔
