وزیر اعظم نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کر دی

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کر دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برمنگھم اولمپکس میں میڈل جیت کر آنے والے اتھلیٹ کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس پرعائد پابندی ختم کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کھلاڑیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے ہم آج گزشتہ حکومت کے دور میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر لگائی گئی پابندی ختم کررہے ہیں،انہوںنے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ااٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ کھلاڑیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنی بے روزگاری اور مسائل کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے۔ ستمبر 2021ء میں پی ٹی آئی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کے لیے فنڈنگ روک دی تھی اور عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس ختم ہوگئی تھی۔

رانا ثنا اللہ، فضل الرحمن، مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج

اس سے پہلے سابق کرکٹرز معین خان، مصباح الحق، وسیم اکرم، عمر گل، محمد حفیظ سمیت دیگر نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے پر تنقید کرتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی تاہم انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا تھا۔

سابق کرکٹرز نے عمران خان کو سمجھایا تھا کہ جب بھی اصلاحات ہوں تو تھوڑے مسائل پیش آتے ہیں، یکدم نتائج بھی سامنے نہیں آتے لیکن وزیراعظم نے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا تھا۔

Back to top button