3 میگا پراجیکٹس سمیت 228 ارب کے منصوبوں کی حتمی منظوری

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 236 ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جن میں 3 میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں 228 ارب روپے کے تین بڑے منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں ایک ارب 38 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کے پروگرام کی اصولی منظوری دی گئی، جس کے تحت بلوچستان میں تعلیمی سہولیات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

صحت کے شعبے میں 74 ارب 92 کروڑ روپے سے لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ قائم کرنے کا منصوبہ بھی ایکنک کو بھیج دیا گیا۔

اجلاس میں سکھر۔حیدرآباد موٹروے کی زمین کی خریداری کے لیے 68 ارب 73 کروڑ روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ موٹروے کو تین سال میں مکمل کیا جائے۔

Back to top button