بیرسٹر گوہر علی PTI کے نگران چیئرمین نامزد، انٹراپارٹی الیکشن 2 دسمبر کو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو پارٹی کا نگران چیئرمین نامزد کر دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن 2 دسمبر کو منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے اعلان کیا کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان کو پی ٹی آئی کا نگران چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن آئندہ سنیچر یعنی دو دسمبر کو ہوں گے، ان کی عمران خان سے گذشتہ روز جیل میں ملاقات ہوئی تو انھوں نے یہ سوال پوچھے کہ کیا وہیہ الیکشن قانونی طور پر لڑ سکتا ہوں؟ اور کیا خطرات ہیں کہ اگر وہ اس میں حصہ لیں گے تو الیکشن کمیشن اس الیکشن کو کالعدم قرار دے؟

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’ہمارے مطابق عمران خان کے خلاف صرف توشہ خانہ کیس میں فیصلہ ہوا ہے اور اس میں دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔ جس قسم کا الزام لگایا ہوا ہے وہ کالعدم ہو سکتا ہے اس لیے عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔‘

’دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا خطرات ہیں کہ الیکشن کمیشن غیر قانونی فیصلہ کرتے ہوئے اس پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دے دے؟ تو یہ خطرہ بالکل تھا، یہ معاملات جب ہم نے مشاورت کی تو ہم نے یہ سوچا کہ اس حوالے سے خطرہ ہے اور ہم کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے اور

نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس سے بری، معاملہ اللہ پر چھوڑا ہے

نہ ہی الیکشن کمیشن کو کسی قسم کا کوئی بہانہ دینا چاہتے ہیں۔‘

Back to top button