ایشیا کپ 2025کے لیے قومی سکواڈ میں تبدیلیاں متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز سے واپسی کے بعد تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے، تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کے لیے 15 کے بجائے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

فٹنس اپ ڈیٹ کے مطابق، ہیم اسٹرنگ انجری سے صحتیاب ہونے والے فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کا امکان روشن ہے، جبکہ کندھے کی سرجری کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی اس سیریز میں ممکن نظر نہیں آ رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے، جہاں وہ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے، جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی خاتون منیجر تعینات

یاد رہے کہ پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے شروع ہو گی، جبکہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button