پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی خاتون منیجر تعینات

پاکستان فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا، جب پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پہلی مرتبہ بوائز ٹیم کے لیے ایک خاتون کو منیجر مقرر کیا۔
پی ایف ایف نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر-17 فٹبال ٹیم کا منیجر تعینات کر دیا ہے۔ عروج سہیل بٹ اس وقت فٹبال فیڈریشن میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں، اور فیفا و ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر بھی ہیں۔
یہ تعیناتی فیفا کی جانب سے سب کے لیے برابری اور شمولیت کے اصولوں کے تحت کی گئی، جس کا مقصد کھیلوں میں صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے۔
پی ایس ایل کا اعزاز،دنیاکی دوسری دلچسپ لیگ قرار
پاکستان انڈر-17 فٹبال ٹیم رواں سال ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (SAFF) چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائر جیسے اہم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرے گی۔
