عرب لیگ اور او آئی سی کی اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت

عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کے غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طاقت کے زور پر قبضہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور وہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے دو روز قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے پیش کی گئی غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی تجویز کی منظوری دی تھی۔

اسرائیل کے اس اقدام پر عالمی سطح پر بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے کھل کر اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔

 مودی سےچین اورامریکہ ناراض،عالمی تنہائی کاشکارہوگیا

حماس کا ردعمل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نیتن یاہو کے بیان کو غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر شب خون کے مترادف قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا اصل مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کی جبری بے دخلی ہے۔ نیتن یاہو اپنے سیاسی مفادات کے لیے یرغمالیوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ حماس نے واضح کیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور دشمن کے خلاف آخری حد تک مزاحمت جاری رکھے گی۔

Back to top button