پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی نہ ہی الیکشن کا کوئی امکان ہے

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اور نہ ہی ملک میں الیکشن کے کوئی امکانات ہیں۔

جمیعت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ چوہدری شجاعت حسین سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بلوچستان میں عوام کو درپیش مشکلات خصوصاً آٹے کی قلت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی بہتری کیلئے ملک کی معاشی سیاسی معاملات پر گفتگو سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مسلم ق کے سربراہ نےوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل  نہیں ہوگی، فی الحال ملکی الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے، صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مہنگا ہونے پر ایکشن لیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے، تمام لیڈران اپنی اپنی بولی بولنے کی بجائے ملکی مسائل خصوصاً مہنگائی کو حل کرنے کو ترجیح دیں۔

25 طالبان کے قتل کا دعویٰ کرنے پر شہزادہ ہیری مشکل میں

Back to top button