چیچن سربراہ کی فوجی دستے فلسطین بھیجنے کی پیشکش

روسی جمہوریہ  چیچنیا  کے سربراہ  رمضان قادریوف  نے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے  جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے  اور  ساتھ ہی  اپنے  فوجی  امن مشن کے طور   پر  فلسطین  بھیجنے کی  بھی پیشکش کی ہے۔

 رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کم ازکم ایک بار  متفقہ طور  پر فلسطین کے حوالے سے منصفانہ فیصلہ کریں۔میں مسلم ممالک کے لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک اتحاد بنائیں اور  یورپ  سمیت تمام  مغربی ممالک جنہیں آپ اپنا دوست کہتے ہیں انہیں بلائیں اور ان پر زور دیں کہ  اسرائیل جنگجوؤں کو تباہ کرنے کے بہانے عام شہریوں پر بمباری نہ کرے۔ہم فسلطینیوں کے عمل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے اور اب انہیں  مسلسل دبا رہا ہے، تاہم ہم اس جنگ کے خلاف ہیں، ہم جنگ اور کسی بھی قسم کی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اگر ضروری ہو تو ہمارے فوجی دستے فلسطین میں امن فوج کے طور  پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے اور  اسرائیل پر حملے تیز کر دیےگئے ہیں۔

Back to top button