2ماہ کیلئےہر بدھ کے روز لاہور بند رکھنےکافیصلہ

نگران حکومت نے سموگ کے تدار کیلئے 2ماہ تک ہر بدھ کے روز کورونا طرز پر لاہور بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔آئندہ ہفتے سے ہر بدھ کو مارکیٹس،سکولز،سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے اور ورک فراہم ہوم ہوگا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت تدارک اسموگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور اور شہر کی بڑی مارکیٹس کے تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔اسموگ کے تدارک کے لئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محسن نقوی کے حکم پر دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور بند رہے گا، اسموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں۔
