چیف جسٹس فل کورٹ ریفرنس : متعدد ججز کی عدم شرکت
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے متعدد ججز نے شرکت نہیں کی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا عدالت عظمیٰ کے اعلیٰ ترین جج کی حیثیت سے آج آخری دن ہےاور ان کی ریٹائرمنٹ کےحوالے سے فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کمرہ عدالت نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے شروع ہوا جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت 16 ججز شریک ہوئے۔
الوداعی ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عرفان سعادت خان،جسٹس نعیم اختر افغان،جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عقیل عباسی شریک ہوئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں مداخلت کے مزید دروازے کھولے : جسٹس منصور علی شاہ
علاوہ ازیں الوداعی ریفرنس میں ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں بھی شریک ہوئے، شرعی عدالتی بینچ کےدو عالم ججز بھی فل کورٹ ریفرنس میں شریک ہوئے،الوداعی ریفرنس میں 12 مستقل جج صاحبان، 2 ایڈہاک ججز اور 2 عالم ججز نے شرکت کی۔
سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ رخصت پر ہونےکی وجہ سے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے، ان کےعلاوہ جسٹس ملک شہزاد،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے بھی ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔