وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکا کی جانب سے دہشت گرد قراردینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی مؤقف امریکا تک پہنچانے کا کریڈٹ حکومت اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کا مؤقف امریکی انتظامیہ کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا،کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ طویل عرصے سے نسلی و لسانی حقوق کے جھوٹے پردے میں معصوم شہریوں کا خون بہاتےرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کسی صورت قابل جواز نہیں اور یہ کہ کوئی مقصد بےگناہ شہریوں کے قتل کو درست قرار نہیں دےسکتا۔

بی ایل اے اور مجید بریگیڈ عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھاکہ دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کےلیے متحد ہونا ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دےدیا۔

Back to top button