پشاور میں چکن گونیا وبا کی صورت اختیار کرگیا

پشاو میں سفید ڈھیری کو چکن گونیا کی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں چکن گونیا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ محکمہ صحت نے 16 کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق کردی۔

مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر  ڈی ایچ او پشاور میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا جبکہ وبا کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے متاثرہ افراد کی سخت مانیٹرنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ڈی ایچ او پشاور کو بھی روز کی بنیاد پر ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سیکٹری صحت شاہد اللہ کے مطابق سفید ڈھیری کے علاقے میں چکن گونیا وائرس کے 16 کیسز کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے علاقے کو آؤٹ بریک زون قرار دے دیا ہے اور فوری ردعمل کے طور پر متعدد اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

Back to top button