چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ اور ماسکو نے تہران کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔موجودہ صورت حال میں نہ چین اور نہ ہی روس ایران کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ان کے خیال میں چین اور روس ایران سے متعلق تنازع میں کسی بھی طرح شریک نہیں ہیں، تاہم اگر دونوں ممالک ایران کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں تو یہ ان کے اپنے مفاد میں نہیں ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ چینی صدر شی جن پنگ نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور چینی کمپنیاں بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کو ہتھیار نہ بیچنے کا وعدہ کیا ہے،جب کہ ان کا کہنا تھاکہ روس اور چین اس وقت ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کررہے۔
ایران نے عراق کے ذریعے امریکا کی جنگ بندی تجویز مسترد کر دی : امریکی اخبار کا دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ امریکا براہِ راست یوکرین کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا بلکہ نیٹو ممالک کو اسلحہ فراہم کرتا ہے۔نیٹو اس کی مکمل قیمت ادا کرتا ہے،جب کہ بعد ازاں اس اسلحے کی تقسیم کیسے ہوتی ہے،اس بارے میں انہیں علم نہیں۔
