میرپور جلسہ: مریم نواز نے 10 الیکٹرک بسوں کے تحفے اور ایئرپورٹ منصوبے کا اعلان کردیا

 

 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرپور آزاد کشمیر کےلیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدوں کرتی ہوں۔

میرپور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھاکہ انہوں نے مظفرآباد میں خود کو ’ کشمیر کی بیٹی‘ کہا تھا، جس پر بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی،حالانکہ ان کے دادا،دادی، نانا اور نانی سب کشمیری تھے،اس لیے وہ دل اور روح سے خود کو کشمیری سمجھتی ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ میرپور آ کر ٹوٹی ہوئی سڑکیں دیکھ کر دکھ ہوا،کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کو روشن کیا،اب وقت آ گیا ہےکہ میرپور میں بھی ترقی اور خوش حالی کے چراغ جلیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور وہ جب بھی وعدہ کرتےہیں اسے پورا کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اگر کوئی کمی ہےتو وہ ترقیاتی منصوبوں،اورنج لائن، گرین بس،جدید ہسپتالوں، مفت ادویات کی گھر گھر فراہمی،راشن کارڈ اور ہمت کارڈ جیسی عوامی سہولیات کی ہے۔یہ کمی صرف وہ قیادت پوری کرسکتی ہے جسے عوام نے باربار خدمت کا موقع دیا اور جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی حکومتوں کے خلاف متعدد سازشیں کی گئیں لیکن عوام کی حمایت کی بدولت وہ سیاسی میدان میں قائم رہے،نوازشریف کے ترقیاتی منصوبے نکال دیےجائیں تو آزاد کشمیر میں بہت کم ترقیاتی کام باقی رہ جائیں گے۔

مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتےہوئے کہاکہ جب حکومت لینی ہوتی ہےتو سب اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن جب عوامی مسائل حل کرنےکی بات آئے تو ذمہ داری وفاق پر ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن سڑکوں پر لوگ آج سفر کر کے جلسے میں آئے ہیں وہ بھی نوازشریف کی حکومت نے تعمیر کرائی تھیں۔

بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا : نواز شریف

مریم نواز نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کےبعد آزاد کشمیر کو جدید سفری، طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کرےگی جب کہ میرپور کے عوام کےلیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ بھی دیاجائے گا۔

 

Back to top button