چین سےاب تک 226پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے

ایوی ایشن ذرائع کا کہناہےکہ 4 پروازوں کےذریعےاب تک 226 پاکستانی چین سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 2 پروازیں چین سے براہ راست اور ایک پرواز دوحا سے اسلام آباد پہنچی ہے، ان پروازوں کے ذریعے 183 مسافر اسلام آباد پہنچے جن میں 172 پاکستانی شامل ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ رات گئے پرواز کیوآر 632 دوحا سے 40 طلبہ کو لے کر اسلام آباد پہنچی اورپروازسی زیڈ 6007 ارومچی سے61 مسافروں کولےکراسلام آباد پہنچی جن میں 11 مسافر چینی اور50 پاکستانی شامل تھے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پروازسی زیڈ 5241 ارومچی سے82 مسافروں کو لےکراسلام آباد پہنچی جس میں تمام مسافر پاکستانی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیجنگ سے آج شام پروازسی اے945 کےاسلام آباد پہنچنےکا امکان ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کےمطابق کورونا وائرسزایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے جس کی وجہ سے عام سردی سے لے کرزیادہ سنگین نوعیت کی بیماریوں، جیسے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اورسیویئرایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (سارس) جیسےامراض کی وجہ بن سکتا ہے۔
یہ وائرس عام طور پر جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر سارس کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بلیوں کی ایک خاص نسل Civet Cats جسےاردومیں مشک بلاؤ اور گربہ زباد وغیرہ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس سے انسانوں میں منتقل ہوا جبکہ مرس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک خاص نسل کے اونٹ سے انسانوں میں منتقل ہوا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اورنظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ اس وائرس کی شدید نوعیت کےباعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اوریہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کےمطابق کورونا وائرس اتنا خطرناک نہیں جتنا کہ اس وائرس کی ایک اورقسم سارس ہے جس سے3-2002 کے دوران دنیا بھرمیں تقریباً 800 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور یہ وائرس بھی چین سے پھیلا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سےہونے والی بیماری انفلوئنزا یا فلو جیسی ہی ہے اوراس سے ابھی تک اموات کافی حد تک کم ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق لوگوں کو باربار صابن سے ہاتھ دھونے چاہئیں اورماسک کا استعمال کرنا چاہیئے اوربیماری کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سےادویات استعمال کرنی چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button