چینی جوڑےنےشادی کے بعدسائیکل پرجاکرسب کوحیران کردیا

چین میں شادی کےبعد جوڑے نےپرتعیش گاڑی کی جگہ سائیکل کا انتخاب کرکے سب کو حیران کر دیا۔

بیشتر جوڑوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی بہت شاندار ہو اور رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد گھر کا سفر کسی بہترین گاڑی میں طے ہو۔ چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی 13 مئی کو ہوئی تھی۔

چین میں اکثر خاندان دلہن کے دلہا کے گھر جانے کے لیے مہنگی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں جن کو دوستوں سے لیا جاتا ہے یا کرائے پر حاصل کیا جاتا ہے۔ مگر شیانگ نامی دلہن نے خواہش ظاہر کی کہ دلہا اسے سائیکل پر والدین کے گھر سے اپنے والدین کے گھر میں لے کر جائے۔ دلہن کو سائیکل چلانے کا بہت زیادہ شوق تھا۔

شیانگ نے کہا کہ ‘مجھے سائیکل چلانا پسند ہے تو میں نے اسے اپنی شادی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ میرا خاص دن دیگر جوڑوں سے مختلف محسوس ہو’۔

Back to top button