اپنی چوری شدہ گاڑی دوبارہ خریدنے پرشہری حیران

برطانیہ کا شہری اپنی چوری شدہ گاڑی  انجانے میں دوبارہ خرید کرحیران رہ گیا۔

 ویسٹ مڈلینڈزکےرہائی ایوان ویلنٹائن کی گاڑی فروری 2025میں گھرکےباہرسےچوری ہوئی تھی ۔پولیس کو اطلاع دینے پر انہیں بتایا گیا کہ گاڑی کی بازیابی کے امکانات کم ہیں۔ان کی انشورنس کمپنی نے نقصان کی تلافی کے لیے رقم ادا کی جس کے بعد ایوان نے ایک متبادل گاڑی کی تلاش شروع کی۔ کچھ ہفتوں بعد انہوں نے تقریباً 70 میل دور ایک کار شوروم سے بالکل ویسی ہی گاڑی خریدی جو ظاہری طور پر ان کی چوری شدہ گاڑی جیسی تھی۔انہوں نے اس گاڑی کے لیے 26 ہزار ڈالرز سے زائد ادا کیے۔ تاہم گاڑی خریدنے کے بعد ایوان نے کچھ عجیب مشاہدات کیے۔

Back to top button