جگرکی بیماری کی تشخیص16برس پہلے ممکن ہے،ڈاکٹرز

ڈاکٹرزنےتحقیق میں انکشاف کیا کہ فیٹی لیور بیماری کی پیشگوئی علامات ظاہر ہونے سے 16 برس پہلے کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وضع کیا گیا ایک نیا خون کا ٹیسٹ پانچ مخصوص پروٹینز کی تلاش کرتا ہے جو جگر کے بیماری سے تعلق رکھنے والے میٹابولک ڈسفنکشن کی پیشگوئی کر سکتے ہیں۔پانچ پروٹین کا یہ ٹیسٹ جگر کی بیماری کی تشخیص پانچ برس قبل کرنے کے لیے 84 فی صد جبکہ 16 برس قبل تشخیص کرنے کے لیے 76 فی صد کارکردگی سامنے آئی۔

تحقیق کے سربراہ نے کہا کہ اکثر اوقات لوگوں کو یہ نہیں معلوم ہوتا کے ان کو جگر کے مرض کا خطرہ ہے۔اس شعبے میں مؤثر بائیومارکر اور تشخیصی ماڈلز کی ضرورت ہے اور ہماری تحقیق بتاتی ہے پلازما پروٹین قبل از وقت تشخیص کے لیے نایاب صلاحیت رکھتا ہے۔

Back to top button