خوشیوں کو سیاست سے نہ جوڑاجائے،پریٹی زنٹا

خوشیوں کو سیاست سے نہ جوڑاجائے، بی جے پی میں شمولیت کے سوال پر بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا کیوں بھڑک اُٹھیں۔
اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر مداح کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کرارا جواب دیدیا۔
پریٹی زنٹا نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں لوگ دوسروں کی شناخت اور انتخاب پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔اگلے ہی روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اُس مداح سے معذرت بھی کر لی۔
پریٹی زنٹا نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے اگر میرا لہجہ سخت لگا ہو۔ مجھے اس سوال نے ہیجان میں مبتلا کردیا تھا۔ایک ماں ہوں اور بیرون ملک مقیم ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے یہ نہ بھولیں کہ وہ بھارتی شہری بھی ہیں۔
پریٹی زنٹا نے کہا کہ میرے شوہر کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتے لیکن ہم اپنے بچوں کی پرورش ہندو مذہب کے مطابق کر رہے ہیں۔مجھے ہر وقت اپنے زندگی کے فیصلوں کے لیے وضاحت دینا پڑتی ہے۔