”مودی نےجارحیت کی توچھوڑیں گےنہیں“عمران خان  کی مودی کو دھمکی

”مودی نےجارحیت کی توچھوڑیں گےنہیں“۔عمران خان نےمودی کو بڑی دھمکی دیدی ۔ عمران خان کااڈیالہ جیل سے قوم کےنام پیغام  بھی آگیا۔

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔

عمران خان سےملاقات کے بعدوکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47 والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔

فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا۔آج وکلاء اوراہلخانہ کو ملاقات نہیں ہونے دی، ملاقات سے روکنے پر کیا پیغام دے رہے ہیں، عمران خان نے بھارت کے خلاف 2019 کا مؤقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔

فیصل چودھری نے بتایا کہ عمران خان نے پوری قوم کو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا کہا ہے، ان سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا ہے میں ملاقات کے لیے آتا رہوں، بانی کی بہنیں الزام لگا رہی ہیں، جو ملاقات کررہے ہیں وہ مشکوک ہیں، یہ اُن کا غضہ ہوسکتا ہے۔

Back to top button