پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی اور سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو منڈی بہاؤالدین کے سول جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

مقامی عدالت نے محمد خان بھٹی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

مقدمے کے مطابق محمد خان بھٹی پر سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کا الزام ہے، انہوں نے 16 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ ملی بھگت سے دلوایا، سڑک کی تعمیر کا کام غیرمعیاری اور مقررہ پیمانوں کے مطابق نہیں کیا گیا۔

آزاد کشمیر اسمبلی سے بھارتی اقدامات واپس لینے کی قرارداد منظور

Back to top button