اسرائیل کیخلاف شکایات،عالمی عدالت انصاف نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کھول دیا

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی عالمی عدالت انصاف میں درخواست کے بعد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے پراسیکیوٹر آفس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم عوامی شکایات کیلئے کھول دیا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت آن لائن جمع کراسکیں گے۔
عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کو پاکستان، مالدیپ اور نمیبیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 سے زائد دانشوروں، بین الاقوامی ماہرین قانون کی حمایت حاصل ہے۔
جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے خلاف دائر کی ہے، مقدمے کی سماعت
11 اور 12 جنوری کو ہوگی۔
