دانیال عزیزکی ن لیگ کیخلاف بغاوت،آزاد الیکشن لڑنے کااعلان

سابق وزیر دانیال عزیز نے ن لیگ سے بغاوت کردی،آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم میں دانیال عزیز کو نظر انداز کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔مسلم لیگ ن نے نارووال کے حلقے سے دانیال عزیز جبکہ گجرات سے چودھری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ہسپتال میں تھا اس لئے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کر سکا تھا، انجان آدمی کو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے، یہ بھی کہا کہ یہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہوئی، جو پرانے ہیں، انہوں نے اپنا
زور کیا ہے، ضد پکڑ لی ہے۔
