روزانہ ایک چمچ شہدکااستعمال صحت کیلئےفائدہ مند قرار

ماہرین صحت نے روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال صحت کیلئےفائدہ مند قرار دیدیا۔

 شہد ایک قدرتی مٹھاس رکھنے والی غذا ہے جو اپنے اندر بہت سی خوبیاں سمیٹے ہوئے ہے۔ شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت  کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ شہد کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے لیکن اگر شہد کو  اعتدال سے استعمال کیا جائے تو  یہ حیرت انگیز فوائد کا خزانہ ہے۔

ماہرین  شہد کو دماغ کی غذا قرار دیتے ہیں  یعنی یہ دماغ کیلئے بہت ضروری ہے۔ روزانہ شہد کا ایک چمچ آپ کے دماغ کی نشوونما کیلئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی کمزور ہونے سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ آپ کے موڈ کو بھی بگڑنے نہیں دیتا۔

موسم تبدیل ہوتے ہی تو بہت سے لوگوں کو مختلف اقسام کی الرجیز کی شکایت ہوجاتی ہے، گرمی کے موسم میں جلدکی الرجی،  ٹھنڈے موسم میں حلق اور گلے سمیت دیگر الرجی  عام ہیں ۔ شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول اور شریانوں کی سوزش کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، صبح ایک چائے کا چمچ شہد کھانے سے دل کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔ اگر شہد کو گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جگر صاف کرنے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے شہد کا استعمال کھانا ہضم کرنے  میں بھی مدد دیتا ہے۔

Back to top button