کرونا نے مزید 15 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 15 افراد کی جان لے لی، 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ کیے گئے۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 51063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5196 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.18 فیصد رہی، کرونا سے اموات کی تعداد 29137 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 تک پہنچ چکی۔

راوی کنارے شہر بسانے کا منصوبہ کالعدم، حکومت کو دھچکا

1453 افراد کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 87 ہو گئی ہے۔

Back to top button