انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر پشاور سے گرفتار

انسداد دہشتگردی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم کے اہم کمانڈر کو پشاور سے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ونگ کراچی نے پشاورمیں کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنطیم کے اہم کمانڈر کو حراست لیا گیا جسے کراچی منتقل کیا جائے گا۔
گرفتار ملزم کے 2 ساتھی چند روز قبل گھوٹکی میں مبینہ مقابلے کے دوران مارے گئے تھے۔
