کورونا کے وار کم نہ ہوسکے،600 سے زائد نئے مریض رپورٹ

ملک بھر میں کورونا ایک بار پھر زور پکڑنے لگا جس کے باعث مزید 600 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی، قومی ادارہ برائے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 653 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سب سے یاری ڈال کر بھاری پڑنے والے آصف علی زرداری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر عید الاضحیٰ کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز کے اجتماعات مساجد کے بجائے کھلے مقامات اور میدانوں میں منعقد کیے جائیں تاکہ ملک کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے اور کورونا کے وار کو عید کے اس تہوار پر روکا جاسکے۔
این سی او سی کی نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے نماز عید کے ایک اجتماع کے بعد رش کو کم رکھنے کے لیے ایک ہی مسجد میں 2 یا 3 اجتماعات منعقد کیے جائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے علمائے کرام اور خطیب سے مزید درخواست کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کرنے کی تلقین کریں اور کورونا کی علامات جیسے بخار وغیرہ ظاہر ہونے کی صورت میں نماز کے اجتماعات میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت کریں۔

نئی گائیڈ لائنز میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید الاضحیٰ کی نماز کھلے مقامات پر ادا کریں، نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد میں اجتماعات کے بجائے کھلے مقامات اور میدانوں میں اجتماعات منعقد کیے جائیں۔

Back to top button