پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب سے معاہدہ

شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر سے 2025 تک معاہدہ کر لیا، سعودی فٹ بال کلب النصر نے اعلان کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے انگلینڈ کا فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد النصر سے ڈھائی سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ ماہ اولڈ ٹریفورڈ چھوڑ گئے تھے اور کہا تھا کہ کلب کی جانب سے دھوکا دیا گیا اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے کوچ ان کے ساتھ احترام سے پیش نہیں آتے تھے۔
سعودی فٹ بال کلب النصر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 5 مرتبہ کے بیلن ڈی اور کھلاڑی نے 2025 تک معاہدہ کرکے کلب میں شمولیت کی ہے لیکن مالی حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں، رونالڈو کے معاہدے کے حوالے سے میڈیا کا خیال ہے کہ ان کا معاہدہ 20 کروڑ یورو (21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) میں ہوچکا ہے۔
کلب کے اعلان کے بعد رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے سب کچھ مل چکا ہے، میں نے یورپین فٹ بال میں کامیابی حاصل کی اور اب سمجھتا ہوں کہ یہ ایشیا میں تجربے حاصل کرنے کا بہتر موقع ہے۔ میں نئی ٹیم میں شمولیت کے لیے پرجوش ہوں تاکہ کلب کی کامیابی میں کردار ادا کروں۔
پہلا ون ڈے:نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
