پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9انتہائی مطلوب دہشت گردگرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 157 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب ، رحیم یار خان ، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں ، لاہور کے سرحدی گاؤں سے داعش کے 2 اہم کمانڈرز بھی گرفتار کیے گئے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، 12 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے ۔دہشت گردوں کی شناحت رؤف، زبیر، ضیاء ، وقار، امین، مسعود، سرفراز، حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔رواں ہفتے 990کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 41411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ،
مریم نواز GCیونیورسٹی میں نوجوانوں سے خطاب سے انکاری کیوں؟
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
