رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہوگا

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہونگی جبکہ محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

تعلیمی سال 2022.23ء کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہوگا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022ء سے 31 مارچ 2023ء تک ہوگا۔ بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 ماہ کیلئے دی جائیں گی۔

کرونا کیسز میں مسلسل کمی، شرح ڈھائی فیصد پر آگئی

دوسری جانب سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کر لیا ہے۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔

Back to top button