ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کےلیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ کامیاب طلبہ کو مبارک باد دیتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کےلیے آج خوشی کا دن ہے،مجھے آپ سب پر فخر ہے۔
بلاول بھٹونے کہاکہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلاؤ بھی تیزی سے ہوتا ہے،دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کےلیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، سائبر کرائمز کےحوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاکہ جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کےلیے استعمال کیا جانا چاہیے،انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ ملک کے نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں،نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی،نوجوان آگے بڑھ کر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔