ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات5 لاکھ19 ہزار کرنے کی منظوری

قومی اسمبلی کمیٹی نےارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری دیدی۔
فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی منظوری دے دی۔
فنانس کمیٹی کی ایم این ایز اورسینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی ہے،اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دی۔
ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات5 لاکھ19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی اور اسپیکر نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیں۔
تنخواہوں اور مراعات کےمعاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں ہم آواز ہیں اورپی ٹی آئی کے67 اراکین نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا تحریری مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہیں، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہونگی۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہ 10لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے10 لاکھ روپے تنخواہ کی تجویز مسترد کی۔