دالبندین،فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی،6دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔بروقت اور مؤثرکارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظرر کھی گئی۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم کامیابی سکیورٹی فورسز، خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی، مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔
