ایران سے یکجہتی پر پاکستان کے بے حد مشکور ہیں ، ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان کی یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر جاری بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ "صیہونی رژیم کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ ناحق جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے جس استقامت اور اخلاص کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا، وہ قابل تحسین ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "ایرانی عوام، پاکستانی بھائیوں کی اس برادرانہ حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔”

بھارتی وزیر دفاع نے ایس سی او اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا

 

رضا امیری مقدم نے پاکستان کے اعلیٰ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "ہم پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کے اصولی، جرات مندانہ اور بروقت مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔”

Back to top button