ڈان ’’دائود ابراہیم‘‘ کی پسندیدہ اداکارائوں کا کیا انجام ہوا؟

بھارتی انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم جن بالی ووڈ ہیروئنز پر فدا تھے، ان میں سے ایک کا کیرئیر تباہ ہو گیا جبکہ دوسری کا کچھ پتہ ہی نہیں اور تیسری کا نام ایک بم دھماکہ میں لیا گیا۔بالی ووڈ میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی مداخلت نے کئی فلمی ستاروں کی زندگیوں پر برا اثر ڈالا تھا، داؤد ابراہیم کا نام جس بھی اداکارہ کے ساتھ جڑا، اس سے اس کی زندگی اور کیرئیر تقریباً تباہ ہوگیا تھا، ایک اداکارہ اپنے کیرئیر کے عروج پر بالی ووڈ چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی، دوسری سپرہٹ فلم دینے کے بعد اچانک غائب ہوگئیں، جن کا آج تک پتہ نہیں چل سکا، تیسری اداکارہ پر1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام لگ گیا تھا۔داؤد ابراہیم برسوں سے پاکستان کے شہر کراچی میں مقیم ہیں، ممبئی میں رہتے ہوئے اس نے اپنے کالے دھندوں کو آگے بڑھایا۔ وہ بالی ووڈ فلموں اور ستاروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتا رہا، اس کو کئی فلمی ستاروں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ برسوں تک بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے ساتھ اس کے افیئر کی بحث ہوتی رہی تھی۔فلم ‘رام تیری گنگا میلی’ سے مشہور ہوئی اداکارہ منداکنی کا نام داؤد ابراہیم سے جڑا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ڈان کی گرل فرینڈ تھی جس کی وجہ سے عام شائقین میں اداکارہ کی شبیہ داغدار ہوئی۔ منداکنی نے داؤد کے ساتھ اپنے افیئر کی تردید کی تھی لیکن ان افواہوں نے ان کے کیرئیر پر منفی اثر ڈالا۔داؤد کے ساتھ منداکنی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کا کریئر زوال پذیر ہونے لگا۔ 1996 میں فلم ’زوردار‘ کی ریلیز کے بعد اداکارہ فلم انڈسٹری سے اچانک غائب ہو گئی تھیں، بُدھ مت اپنانے کے بعد انہوں نے 1990 میں ایک مونک سے شادی کرلی۔ اب وہ یوگا سکھاتی ہیں اور دلائی لامہ کی عقیدت مند ہیں۔پاکستانی اداکارہ انیتا ایوب کا نام بھی داؤد ابراہیم کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ لوگ ان کو داؤد کی گرل فرینڈ کہتے تھے۔ بالی ووڈ فلم ’پیار کا ترانہ‘ فیم اداکارہ ڈان کی معتمد رہی ہے تاہم ان افواہوں نے اداکارہ کی ذاتی زندگی پر منفی اثر ڈالا، جب فلمساز جاوید صدیقی نے انیتا ایوب کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے سے منع کردیا تو انہیں داؤد ابراہیم کے آدمیوں نے گولی مار دی تھی۔ پاکستان کی فیشن میگزین ‘فیشن سینٹرل’ کی ایک رپورٹ کے مطابق انیتا 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں بھی ملوث تھی۔فلم ’ویرانہ‘ سے مشہور ہوئی اداکارہ جیسمین دھننا نے کبھی داؤد ابراہیم کو ڈیٹ نہیں کیا لیکن کہا جاتا ہے کہ ڈان اس اداکارہ کی طرف راغب تھا۔ جیسمین نے اپنے کیریئر کا آغاز 1979 میں آئی فلم ‘سرکاری مہمان’ سے کیا تھا۔ 1988 میں ریلیز ہوئی فلم ’ویرانہ‘ کے بعد وہ راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں، لیکن اس فلم کے بعد وہ فلمی دنیا سے اچانک غائب ہوگئیں۔داؤد اور اس کے آدمیوں سے جیسمین پریشان ہوگئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پریشان ہوکر ملک چھوڑ دیا تھا۔ وہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں، شاید کوئی نہیں جانتا۔
