کم کرونا شرح والے شہروں سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

این سی او سی نے ملک کے 10 فیصد سے کم کرونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھا لیں، کرونا پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت 10 فیصد سے کم کرونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھا لی گئیں۔

ان شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی، آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے، 12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کرونا ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے۔

کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ سینما،مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کرونا مثبت کیسز والے شہروں کی فہرست جاری کر دی جہاں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ان شہروں میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں۔

اب اسٹیبلشمنٹ عمران کی خاطر اپنی عزت داؤ پر نہیں لگائے گی

10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں سکول جائیں گے، ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرینوں میں 80 فیصد،پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی، کرونا 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلا جائزہ اجلاس 21 فروری کو ہوگا۔

Back to top button