روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 31 پیسے اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ، گذشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 174.47 روپے تھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کے اضافے کے بعد 175.78 روپے ہو گئی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 46.84، اماراتی درہم 47.85، عمانی ریال 457.15، برطانوی پاؤنڈ 238.30، کویتی دینار 580.92 اور بحرینی دینار کی قدر 466.25 روپے رہی۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست مسترد
دوسری جانب منگل کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.6 روپے اور قیمت فروخت 178 روپے رہی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 46.7 اور قیمت فروخت 47.15، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.6 اور قیمت فروخت 49.2، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238 اور قیمت فروخت 240.5 جب کہ یورو کی قیمت خرید 199 اور قیمت فروخت 201 روپے رہی۔
