بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ممبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو شناخت کے لیے برلن جاتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔اداکارہ 72 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنی بہن شاہین بھٹ کے ہمراہ برلن جا رہی تھیں کہ انہیں دستاویزات اور شناخت کی تصدیق کے لیے ممبئی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، اداکارہ اور ان کی بہن ڈیپارچر پر پہنچیں تو سی آئی ایس ایف کے ایک افسر نے انہیں روکا اور ان سے اپنی دستاویزات پیش کرنے کو کہا۔
عامر لیاقت نے چوتھی شادی کی ہے، تیسری بیوی سامنے آ گئی
آفیسر نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے کہا کہ وہ اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لیے اپنا ماسک اتار دیں، بعد ازاں تصدیق کے بعد عالیہ اور شاہین بھٹ دونوں کو اندر جاتے ہوئے دیکھا گیا تاہم 72 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کا ورلڈ پریمئر ہوگا اور اسی سلسلے میں عالیہ بھٹ برلن روانہ ہوئی ہیں۔
بالی ووڈ کے مایا ناز فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو کہ 1960 کی دہائی کے دوران ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا کماٹھی پورہ کی سب سے زیادہ طاقتور خواتین میں سے ایک تھیں۔ فلم 25 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
