وزیردفاع نے مودی کودنیاکےامن کیلئےخطرہ قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندمودی کو دنیاکےامن کیلئےخطرہ قرار دیدیا۔

خواجہ آصف کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ جس طرح نیتن یاہو قصائی کا کردار ادا کررہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی لیکن جو مودی کہہ رہا ہے، دراصل انہیں امید نہیں تھی ان کے ساتھ جو 3 سے 4 دن میں ہوگیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی اوقات پر اتر آیا ہے اور مودی جیسے لوگ اقتدار میں آجائیں تو ملک کے ساتھ دنیا کا امن تباہ کرتے ہیں۔

وزیر دفاع کاکہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور سائبروار فیئر میں ہمیں بھارت کے خلاف قابل قدر کامیابی ہوئی، چند گھنٹوں کے دوران جو بھارت کے ساتھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، بھارتی اب تک صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ یہ ہواکیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے، ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وارفیئر میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ڈیجیٹل اور سائبر وار فیئر میں انسانی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا جس ہم نے ان کا سب کچھ ہی بند کردیا تھا، اور مودی گولی مارنے کی بات کر رہا ہے لیکن ہمیں گولی مارنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، ہم ویسے ہی ان کا سب کچھ بند کردیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی سیاسی موت ہوچکی ہے اس لیے وہ دوبارہ کسی قسم کا ایڈوانچر کرسکتا ہے لیکن دنیا اب ان کی کسی ایڈوانچر کی حمایت نہیں کرے گا اور ابھی بھی اسرائیل کے علاوہ کسی نے بھی مودی کی حمایت یا مدد نہیں کی۔

Back to top button