سندھ حکومت کے دعوؤں کے باوجود کراچی والوں کی تکالیف کم نہ ہوئیں، 7 مقامات پر دھرنے جاری

خیبرپختونخوا کےضلع کرم میں ہونے والی امن وامان کی صورتحال  کو لیکر کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے 7 مقامات پردھرنے جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کےمطابق نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے تاہم گرومندرسےنمائش آنے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے،ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن آنے اور جانے والا روڈ مکمل بند ہے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق کامران چورنگی سے موسمیات آنے اور جانےوالا روڈ مکمل بند ہے، واٹرپمپ سے انچولی جانے والا روڈ ٹریفک کےلیے بند ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے واٹرپمپ جانےوالا روڈ کھلا ہے، یونیورسٹی روڈ پرسفاری پارک کےقریب بھی دھرنا جاری ہے۔

اس کےعلاوہ گلبائی پراچا چوک ٹریفک کے لیے بند ہے، شاہراہ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ سے بنارس آنے والا روڈ بند ہے جبکہ  بنارس سے اورنگی ٹاؤن پونے پانچ جانے والا روڈ کھلا ہے۔

پارا چنار : امن معاہدے کےلیے گرینڈ جرگہ ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

 

کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک جگہ بیٹھ جائیں، ہم فیسیلیٹیٹ کریں گے، جن لوگوں نے سرکاری املاک کو آگ لگائی ہے ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سعدیہ جاویدکا کہنا تھا پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کریں گے،کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، دوسری پارٹی سےبھی حکومت بات کر رہی ہے، سمجھایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاوزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کہہ رہے تھے کہ جب چاہیں گےمسئلہ حل کرلیں گے، وزیراعلی کے پی کو خدا کا واسطہ ہےکہ مسئلہ حل کرلیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے مختلف مقامات پر دھرنا دینے والےمظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا تھا۔

Back to top button