معاہدے پر دستخط کے باوجوداسرائیل کےلبنان پر حملے جاری

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے باوجود اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجی کارروائیوں کو ملکی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کیے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ان حملوں میں 5 سے زائد شہدی جاں بحق ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں میں لبنان کے متعدد شہری زخمی بھی ہوئے جب کہ انفرا اسٹریکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ قبل ازیں انہی حملوں میں لبنانی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں جس پر لبنان نے شدید احتجاج کیا تھا۔
یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے میں لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا گیا ہے اور آج ہی امریکی صدر، ایرانی ہم منصب اور پاکستانی وزیراعظم نے دستخط کردیئے ہیں۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو اس وقت بھی امریکا کے ساتھ جنوبی لبنان میں اپنی فوجی تعیناتی برقرار رکھنے کے معاملے پر مشاورت کر رہے ہیں۔
