موسلا دھار بارشوں سے تباہی ، 4 افراد جاں بحق، 27 زخمی

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، مگر مختلف حادثات کے باعث چار افراد جاں بحق اور 27 زخمی بھی ہو گئے ہیں۔
لاہور اور پنجاب میں تیز بارش:
لاہور کے گڑھی شاہو، مال روڈ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کینال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے دوران درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
دیگر علاقوں میں صورتحال:
اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، اور دیگر شہروں میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔
مری، آزاد کشمیر، کالام، مالم جبہ، اور ایبٹ آباد سمیت بالائی علاقوں میں بھی بارش ہوئی، ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں، جہاں سیاح پھنس گئے۔
شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ، گلگت بلتستان میں سیلابی الرٹ جاری
ریسکیو ذرائع کے مطابق:
اوکاڑہ کے گاؤں ریاض آباد میں بانسوں کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور دو زخمی ہوئیں۔
جہلم (سوہاوہ) میں برساتی نالے میں رکشہ بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق۔
دیپال پور، ساہیوال، جڑانوالہ، قصور اور حجرہ شاہ مقیم میں چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں متعدد زخمی۔
حکومتی اقدامات:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر واسا ٹیمیں متحرک ہیں۔
جبکہ این ڈی ایم اے نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور ممکنہ طوفان کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔