ایرانی نیوکلیئر پروگرام تباہ ہو چکا، بحالی میں برسوں لگیں گے: ڈائریکٹر سی آئی اے

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی مکمل بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ریٹکلف نے کہا کہ یہ معلومات سی آئی اے کے نئے انٹیلی جنس سسٹمز اور خفیہ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ :

ان کے مطابق کئی ایرانی جوہری تنصیبات حملوں میں تباہ ہو چکی ہیں، اور ایران کو ان کی دوبارہ تعمیر میں طویل وقت درکار ہوگا۔

ایران کا امریکا سے جوہری تنصیبات کی تباہی پر ہرجانے کا مطالبہ

 

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بعض امریکی میڈیا ادارے، جن میں سی این این بھی شامل ہے، یہ مؤقف دے رہے ہیں کہ امریکی حملے ایرانی جوہری پروگرام کو مکمل طور پر متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں اور تنصیبات کی بنیادی صلاحیت برقرار ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے سی این این اور دیگر صحافیوں کو "ذہنی مریض” جبکہ میڈیا اداروں کو "کچرا” قرار دیا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا ایران کی حقیقت چھپا رہا ہے اور امریکی کارروائیوں کو غیر مؤثر بنا کر پیش کر رہا ہے۔

Back to top button