ڈی جی آئی ایس پی آر نے شیدے ٹلی کو جھوٹا قرار دیدیا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے خود کو فوج کا ترجمان قرار دینے والے شیخ رشید عرف شیدا ٹلی کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ بابر افتخار نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی امریکی سازش نہیں ہوئی اور فوجی قیادت میں سے کسی نے بھی اس سازشی بیانیے کی تصدیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے اس معاملے پر سب کو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا اور شیخ رشید کا غیر ملکی سازش بارے بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 206 روپے 50 پیسے کا ہوگیا
دنیا ٹی وی کے اینکر پرسن کامران شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف من گھڑت افواہیں اڑائی جا رہی ہیں۔ اپنی رائے دینے کا ہر کسی کو حق ہے لیکن جھوٹ کا سہارا لے کر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ یہ نہیں ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ ان کا اشارہ شیخ رشید کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں کی طرف تھا۔ عمران خان کے سازشی بیانیے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا بیرونی مراسلے سے متعلق بیان بالکل غلط ہے۔ اس معاملے پر سیکیورٹی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا تھا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس کے علاوہ تینوں سروسز چیف بھی موجود تھے لیکن نہ تو کسی سازش کا ذکر ہوا تھا اور نہ ہی کسی دھمکی کا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ کے شرکاء کو اس معاملے پر مفصل بریفنگ دی گئی اور واضح طور پر بتایا گیا کہ سازش نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کے کوئی ثبوت ہیں۔